This site is only for information

Wednesday 4 October 2017

مجھے رونا آیا - ایک پیغام



اسلام علیکم 




ایک مسلم بہن کی طرف سے نوجوان لڑکیوں کے نام ایک پیغام 

مجھے اپنی مسلم بہنوں سے کچھ کہنا ہے کہ خدا کے لئے ہوش کرو اپنی زندگی اور عزت کو کسی نامحرم شخص کی محبت کے لئے داو پر مت لگاو۔ 

مجھے اسوقت بہت رونا آیا تھا
جب 15 سال پہلے ایک انٹرنیٹ کیفے کی وجہ سے اپنی اکلوتی بیٹی کی نعش پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھ کر باپ زارو قطار رونے لگا۔
مجھے تب بھی رونا آیا جاب ایک بیغیرت لڑکے نے لڑکی سے ناراضگی پر اسکی ویڈیو اپلوڈ کر دی اور اس لڑکی نے اپنی 
وین کاٹ لی۔ 
مجھے اسوقت بھی رونا آیا جب ایک لڑکی  ایک لڑکے کے سامنے بغیر کپڑوں کے کھڑی رو رہی تھی اور کہ رہی تھی کے پلیز میری ویڈیو اپلوڈ نہ کرو اور وہ بیغیرت لڑکا کہ رہا تھا کہ میرے دوستوں کو بھی خوش کرو اور اسی بات پر وہ لڑکی ٹیرس سے کود کر مر گئی۔
مجھے اسوقت بھی رونا آیا تھا جاب ایک لڑکی اپنی دوسٹ کے ساتھ اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے گئی اور ریپ کا نشانہ بنی پھر تڑپ تڑپ کر مر گئی۔ جب اسکے گھر والوں کو کال کی تو انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی بیٹی نہیں ہے۔ 
مجھے اسوقت بھی رونا آیا جب ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ڈرگز دے کر اپنے دوستوں کے سامنے پیش کیا اور وہ لڑکی غم کے مارے گاڑی کے نیچے آگئی
مجھے اُن لڑکیوں کی حالت پر بھی رونا آتا جو اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لئے گھر سے نکلتی ہیں اور کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتی ہیں پھر مرنے کی دعا مانگتی ہیں۔ 

انسان کوئی بھی ہو اسے شیطان بننے میں دیر نہیں لگتی۔ اور ایسا انسان ہمیشہ بھیڑئے کی طرح ردعمل کرتا ہے۔ کسی بھی انسان کے دل کی بات آپ نہیں جان سکتے۔ اسلئے کہا جاتا ہے کہ اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ کیونکہ ایسا آدمی کاٹ بھی لیتا ہے، نوچ بھی لیتا ہے لیکن اس انسان کو ایسا بننے کا موقعہ خود عورت دیتی ہے۔ 
یہ بھی سچ ہے کہ ہر مرد ایک چیسا نہیں ہوتا بہت سے مرد ایسے ہیں جو بہت اچھے ہیں مگر آپکو کیا معلوم کہ جس مرد سے آپکو دنیاوی عشق ہوا ہے وہ مرد ٹھیک ہے۔ کیونکہ دلوں کی بات تو صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ اسلئے برائے مہربانی اس عشق کو شادی کے بعد ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔  

0 comments:

Post a Comment

welcome

Total Pageviews

Follow Us

Categories

Popular Posts

Copyrights Reserved @2015. Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter

Blog

Pages

This site is only for information

Blog Archive

About Me